ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی جیسے واقعات مذہبی روا داری کیلئے خطرہ ہیں‘ نثار صفدر

ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی جیسے واقعات مذہبی روا داری کیلئے خطرہ ہیں‘ ...

  



ایبٹ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی جیسے واقعات مذہبی روا داری کے لئے خطرہ ہیں،عالمی طاقتیں تمام ذاہب کے احترام کے لئے بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرائیں ان خیالات کا اظہار سابق ممبر صوبائی اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنما نثارصفدر خان نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اسلام اس وقت بھی دنیا کا دوسرابڑا مذہب کے جس کے ماننے والوں کی تعداد ایک ارب سے زائد ہے نثارصفدرخان نے کہا کہ مغربی ممالک میں اسلام کے خلاف شرانگیز کاروائیاں مذہبی انتہاپسندی کو پروان چڑھائے گی جس سے بین المذاہب کشیدگی میں اضافہ ہو گا انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ ناروے جیسے واقعات کے خلاف سخت قوانین منظور کرے تاکہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔    

مزید : پشاورصفحہ آخر