جدید تعلیم کے بغیر ترقی کر نا ممکن  ہی نہیں‘ ڈاکٹر عبداللہ

جدید تعلیم کے بغیر ترقی کر نا ممکن  ہی نہیں‘ ڈاکٹر عبداللہ

  



صوابی(بیورو رپورٹ)غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ٹوپی ضلع صوابی میں انٹر نیشنل سائنس اینڈ یوتھ سمپوزیم کے منعقدہ تقریب سے مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ترقی کے خواب کو شرمند تعبیر کرنے کے لئے نہایت ضروری ہے کہ نوجوان انجینئرز کو سائنس کی تحقیق میں لگا کر ان کی توجہ کو مزید جدید، اعلیٰ اور معیاری تعلیم پر مزکور کیا جائے۔ اس سمپوزیم کا انعقاد جی آئی کے انسٹی ٹیوٹ کے سائنس سوسائٹی نے کیا تھا جب کہ سہ روزہ سمپوزیم میں مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات اور نوجوان انجینئرز نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے معروف سائنس دان ڈاکٹر عبداللہ صالح نے کہا کہ جدید تعلیم کے بغیر ترقی کر نا ممکن ہی نہیں اس لئے یہ اشد ضروری ہے کہ نوجوان نسل کو کوالٹی تعلیم دی جائے انہوں نے جی آئی کے انسٹی ٹیوٹ کے بانی سابق صدر پاکستان مرحوم غلام اسحاق خان کو زبر دست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے طلباء پر زور دیا کہ وہ پورے لگن سے تعلیم حاصل کرتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا بھر پور کر دار ادا کریں۔ سمپوزیم سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا جب کہ اختتام پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو شیلڈز اور سرٹیفکیٹس دیئے گئے دریں اثناء انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی جی آئی کے کے چیپٹر انو ویشن سمٹ بھی اختتام پذیر ہوا اس سہ روزہ سمٹ میں مختلف اداروں کے طلباء و طالبات نے بھی شرکت کی۔ 

مزید : پشاورصفحہ آخر