ضلعی انتظامیہ آج حویلیاں میں ٹریفک اور تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کر یگی

ضلعی انتظامیہ آج حویلیاں میں ٹریفک اور تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کر یگی

  



ایبٹ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلعی انتظامیہ آج حویلیاں میں تریفک اور تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کر ے گی،ایس پی ٹریفک طارق خان اوردیگر انتظامی افسران شہر کا دورہ کریں گے،گزشتہ دنوں ڈی پی او آفس میں منعقدہ مشاورتی اجلاس میں طے شدہ پلان کے تحت آج سے حویلیاں شہرمیں ٹریفک کو کنٹرول کرنے اور دیگر مسائل کے حوالے سے قائم کردہ کمیٹی عملی اقدامات کا آغاز کرے گی جس میں ضلعی انتظامیہ،ٹی ایم اے اور عوامی نمائدوں پر مبنی کمیٹی کے ممبران شامل ہوں گے حویلیاں شہر کے ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے اس سے قبل ب بھی ہنگامی اقدامات لئے گئے لیکن ان اقدام کو کچھ دنوں بعد چھوڑ دیا گیاجس سے عوام میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے ڈی آئی جی ہزارہ اور ڈی پی او کی ہدایت پر ایس پی ٹریفک طارق خان نے حویلیاں کی مقامی انتظامیہ اور ایوان تجارت سمیت میڈیا نمائدوں کی مشاورت سے ایک کمیٹی تشکیل دی جس کی نگرانی میں آج سے حویلیاں میں اپریشن شروع کیا جائے گا۔   

مزید : پشاورصفحہ آخر