بنوں‘ پاکستان واپڈا پیسکوپنشنرز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس
بنوں (بیوروچیف)پاکستان واپڈا پیسکو پنشنئرز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر پیر محمد لائق شاہ،صوبائی جنرل سیکرٹری،مرتضےٰ علی شاہ،صوبائی وائس چیئرمین افسر زمان،لکی کے ڈویژنل چیئرمین حاجی ایوب خان ودیگر صوبائی اور ڈویژنل عہدیداروں نے وفاقی حکومت،واپڈا پیسکو اتھارٹی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت اور واپڈا پیسکو میں ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں وک بیس فیصد کوٹے کے تحت فوری بھرتی کیا جائے اور ای ٹی ایس ٹیسٹ کی شرط کے بغیر انہیں بھرتی کیا جائے،کیونکہ 2010سے2019تک ریٹائرڈ سنز کوٹے کے تحت اب تک کوئی بھرتی نہیں کی گئی ہے اسلئے 10سال کے فوت شدہ کوٹے پر بھی بھرتی عمل میں لائی جائے،جبکہ لیکسو لاہور کی بھرتی کیلئے عمرا18تا40سال کردی ہے پیسکو بھی اسی حکمنامے کے مطابق عمر کی حد مقرر کرے اور غیر ضروری اور غیر قانون ی ٹیسٹ ختم کئے جائیں کیونکہ بھرتی میں تاخیر محکمے نے کی ہے اسلئے عمر کی حد میں رعایت دی جائے گروپ لائف انشورنس سے متعلق سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا ہے اورا واپڈا پیسکو بورڈ آف ڈائریکٹر لاہور تین مہینوں کے اندر اندر بلا امتیاز تمام ریٹائرڈ ملازمین کو ادائیگی کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے مگر ایک سال گزرنے کے باوجود تاحال ادائیگی نہیں کی گئی ہے لہذا چیف ارسلاخان ہوتی جی ایل آئی کی ادائیگی پر خصوصی توجہ دیں اور ان سفید ریشوں،بیواؤں اور یتیموں کی داد رسی کرے اسی طرح میرج گرانٹ کیسز پشاور ہیڈ آفس میں مدتوں سے بغیر کسی کاروائی کے پڑے ہیں ان کو فوری ادائیگی اس ماہ کے پنشن کے ساتھ یقینی بنائی جائے اسی طرح کیش میڈیکل الاؤنس جو کہ جولائی 2012تا جنوری 2014عدالتی حکم کے مطابق وفاقی محتسب پشاور نے اپنے آرڈر عمل؛ درآمد کیلئے باقاعدہ نقل جاری کئے تھے مگر پیسکو واپڈا پنشن ڈائریکٹر ادائیگی نہیں کررہے ہیں ناسلئے ایسوسی ایشن فائنل نوٹس جار ی کررہا ہے کہ ایک مہینے کے اندر ادائیگی کی جائے ورنہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں اپیل دائر کریں گے۔