ناروے کی حکومت کیساتھ ہر قسم کے تعلقات کا خاتمہ کیا جائے‘ ملک اسلم

ناروے کی حکومت کیساتھ ہر قسم کے تعلقات کا خاتمہ کیا جائے‘ ملک اسلم

  



بنوں (نمائندہ پاکستان)سابق ڈسٹرکٹ ناظم ملک اسلم خان نے نیشنل پریس کلب بنوں میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناروے کی حکومت کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات کا خاتمہ کیا جائے ناروے کے سفیر کو ملک بدر کے ساتھ ساتھ ناروے کے سامان سے بھی با ئیکاٹ کیا جائے ناروے میں کی گئی قرآن کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہیں قر آن پاک کی بے حرمتی سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں ملوث شخص کو سزا دے ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے عالمی سطح پر آواز بلندہونی چاہیے اُنہوں نے ناروے میں کی گئی قرآن کی بے حرمتی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اُنہوں نے کہاکہ تمام مسلم ممالک ناروے کے سامان سے بائیکاٹ کا اعلا ن کرے آزادی ملین مارچ ناموس رسالت کے قانون میں تبدیلی روکنے اور آئین میں ناموس رسالت کے شق کو تحفظ دینے کیلئے تھا وزیر اعظم عمرا ن خان کی عوامی مقبولیت ختم ہوچکی ہے,۔

مزید : پشاورصفحہ آخر