ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف احتجاجی مظاہرے دوسرے روز بھی جاری

ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف احتجاجی مظاہرے دوسرے روز بھی جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور‘ ایبٹ آباد‘ دیر بالا‘ تیمرگرہ‘ بنوں‘ مردا ن‘ چارسدہ (نمائندگان پاکستان+ بیورو رپورٹ) مرکزی تنظیم تاجران کے زیراہتمام ناروے میں قرآن پاک کی توہین کی کوشش کے خلاف سبزی منڈی سے چارسدہ چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت مرکزی تنظیم تاجران کے صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ نے کی ریلی کے شرکاء نے مختلف پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر ناروے کے معلون کے خلاف نعرے در ج تھے چارسدہ چوک میں ریلی نے جلسے کی شکل اختیار کی جس سے خطا ب کرتے ہوئے ظاہر شاہ،ضلعی جنرل سیکرٹری وقار باچہ اور دیگر نے کہاکہ مغرب نے مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنا اپنا وطیرہ بنارکھاہے امت مسلمہ کو اب خواب خرگوش سے بیدارہونا ہوگا انہوں نے کہاکہ اس اہم مسئلے پر بلا تاخیر مسلم کانفرنس طلب کیاجائے انہوں نے کہاکہ توہین کی کوشش ناکام بنانے والے مسلمان عمر الیاس کو امت مسلمہ کا ہیرو قراردیا۔ ناروے میں قرآن پاک کے جلانے اور بے حرمتی کے خلاف جے یوآئی کا احتجاجی مظاہرہ اور ریلی۔ناروے حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی۔ آزادی مارچ پلان سی کے تحت احتجاجی مظاہروں کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ضلع چارسدہ کے زیر اہتمام فاروق اعظم چو ک میں ناروے میں قرآن پاک کے جلانے اور بے حرمتی کے واقعہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے کے دوران ناروے حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی۔ مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے جے یوآئی کے ضلعی امیر و سابق رکن قومی اسمبلی مولانا سید گوہر شاہ اور تحصیل امیر مفتی عبدالرؤف شاکر نے واقعہ کی شدید مذمت کی اور کہا کہ آئے روز مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کے لئے یہودی لابی کی ایماء پر اسلام دشمن قوتیں ایسی مذموم حرکتیں کررہے ہیں۔ انہوں نے ناروے سے فوری طور پر سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کرنے اورملزم لارس کو نشان عبرت بنا نے کا مطالبہ کیا تاکہ آئندہ کوئی مسلمانوں کی دل آزاری کی حرکت نہ کریں۔ انہوں نے قرآن پاک جلانے اور بے حرمتی کے واقعہ پر مسلم امہ کی خاموشی پر افسو س کا اظہار کیا جبکہ گستاح ملزم لارس کو دبوچنے والے مجاہد عمر الیاس کو خراج تحسین پیش کیا۔ دریں اثناء جے یوآئی ضلع چارسدہ کے مجلس عمومی کا اجلاس دارلعلوم اسلامیہ چارسدہ میں زیر صدارت ضلعی امیر مولانا سید گوہر شاہ منعقد ہواجس میں آزادی مارچ پلان سی کو ختمی شکل دی گئی اور ہفتے کے روز فاروق اعظم چوک میں آزادی مارچ پلان سی کے تحت اپو زیشن پارٹیوں کے تاریخی احتجاج اور ریلی نکالنے کا اعلان کیا۔