ڈیرہ‘ لینڈ مافیا کے اہم رکن کیخلاف بوگس چیک کا مقدمہ درج

ڈیرہ‘ لینڈ مافیا کے اہم رکن کیخلاف بوگس چیک کا مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسما عیل خان(بیورو رپورٹ) تھانہ سٹی میں لینڈ مافیا کے اہم رکن ڈاکٹر امان اللہ کیخلاف بوگس چیک کے سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں مشہور زمانہ لینڈ مافیا کا اہم رکن ڈاکٹر امان للہ سکنہ محلہ گھوسائیانوالہ نے تاجر رہنما سہیل اعظمی کو 58لاکھ روپے مالیت کا چیک لین دین کے حوالے سے UBLسرکلر روڈ برانچ کا دیا، مورخہ30دسمبر2018کے چیک کا اکاؤنٹ بھی بند ملا جس کیخلاف تھانہ سٹی میں سہیل اعظمی کی درخواست پر مقدمہ نمبر44زیردفعہ388کے تحت درج کرلیا جبکہ ملزم اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے، مذکورہ ملزم زمین، جائیداد کے لین دین میں دھوکہ، فراڈ کا عادی مجرم ہے جس کیخلاف متعدد مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ مذکورہ ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے کئی چھاپے مارے گئے تاہم وہ روپوش ہے اور روپوش رہ کر تاحال جائیداد کی لین دین میں مصروف ہے۔ ڈاکٹر امان اللہ کی گرفتاری اور اس کے شر ست دیگر عوام کو بچانے کیلئے جلد ہی پولیس کے اعلیٰ افسران سے رابطہ کیا جائے گا۔ سہیل اعظمی نے اس سلسلے میں بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس سے ہرممکن مدد لی جائے۔