ڈیرہ‘ اشتہاری ملزم کو پناہ دینے  والا سہولت کار گرفتار

ڈیرہ‘ اشتہاری ملزم کو پناہ دینے  والا سہولت کار گرفتار

  



ڈیرہ اسما عیل خان(بیورو رپورٹ) تھانہ نواب شہید پولیس نے پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم کو قیام و طعام کی سہولت فراہم کرنے والے سہولت کار کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے 30بور پسٹل اور6کارتوس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نواب شہید پولیس مطلوب اشتہاری ملزم ارباز علی کو قیام و طعام کی سہولت فراہم کرنے والے سہولت کار نقیب اللہ کوگرفتار کرکے اس کے قبضے سے 30بور پسٹل اور6کارتوس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر