نئی دہلی، خاتون کے ہاتھ اورپاؤں کی 31انگلیاں،لوگ چڑیل پکارنے لگے

نئی دہلی، خاتون کے ہاتھ اورپاؤں کی 31انگلیاں،لوگ چڑیل پکارنے لگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں ہاتھ اورپاؤں کی اضافی انگلیوں والی خاتون سامنے آئی ہے،بھارتی ٹی وی کے مطابق63 سالہ بھارتی خاتون کو پیدائشی طور پر ایک جینیاتی بیماری لاحق  ہے جس کی وجہ سے ان کے ہاتھوں اور پاؤں میں متعدد اضافی انگلیاں ہیں۔کمار نایاک کی جینیاتی بیماری قابلِ علاج ہے لیکن ان کے گھر والوں کے پاس ان کے علاج کے پیسے نہیں تھے۔کمار نایاک نامی خاتون کے ہاتھ کی پیدائشی طورپر 12 اور پاؤں کی 19 انگلیاں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے پڑوسی انہیں چڑیل کہتے ہیں اور لوگوں کے تلخ جملوں کی وجہ سے انہیں اپنا گھر تک چھوڑنا پڑ گیا۔ڈاکٹرز کا کہنا تھاکہ اس بیماری کا علاج اس فرد کی حالت کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا جاتا ہے جب کہ متعدد ڈاکٹرز اس بیماری کی سرجری کرنے کے لیے 1 سے 6 سال کے درمیانی عمر کی تجویز کرتے ہیں۔
چڑیل