ملازمین کی مستقلی،سپریم کورٹ نے توثیق کر کے انصاف پر مبنی فیصلہ دیا:شیر اعظم وزیر

ملازمین کی مستقلی،سپریم کورٹ نے توثیق کر کے انصاف پر مبنی فیصلہ دیا:شیر اعظم ...

  



بنوں (بیورو رپورٹ)خیبر پختونخوا اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر شیراعظم خان وزیر نے کہا ہے کہ ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا کے2251ملازمین کی مستقلی سے خیبر پختونخوا کے ہزاروں خاندانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے سپریم کورٹ کے لارجر بینچ نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کی توثیق کرکے انصاف پر مبنی مزدور دوست فیصلہ کیا ہے جس سے نہ صرف ورکرز ویلفیئربورڈ کے ملازمین بلکہ سیمی گورنمنٹ اور دیگر اداروں کے لاکھوں ملازمین کی مستقلی کیلئے بھی ایک پلیٹ فارم فراہم کیا ہے ہم مستقل ہونے والے ہزاروں ملازمین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور سپریم کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ پیپلز پارٹی مزدوروں،کسانوں اور مظلوموں کی پارٹی ہے اور روزگار دینے والی پارٹی ہے جبکہ تحریک انصاف حکومت کی غریب ملازمین سے روزگار چھیننے کی کوشش ناکام ہوگئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شمیل نواز علد علی نواز خان کی شادی کے موقع پر کارکنوں سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے ناروے میں قرآن پاک کی بے ادبی پر بھی شدید غم وغصے کا اظہارکیا اور کہا کہ مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتے ہیں لیکن قرآن پاک کی بت حرمتی کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے ہیں اور نہ ہی حضرت محمد ؐ کی شان میں گستاخی برداشت کرسکتے ہیں کیونکہ اس اقدام سے دنیا بھر میں بسنے والے سوا ارب مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعے کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لاکر سخت سزا دی جائے کیونکہ گستاخ رسولؐ اور قرآن کی بے حرمتی کرنے والے ملعون کی کم سے کم سزا موت ہے انہوں نے کہا کہ قرآن کی بے ادبی کرنے کے دوران ملعون کی پٹائی کرنے پر ہم نوجوان عمر الیاس کی بہادری اور جرائت کو سلام پیش کرتے ہیں اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قرآن کی بے ادبی کرنے والے ملزم کو انجام تک پہنچانے کیلئے کردار ادا کرے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر