افغانستان سکیورٹی فورسز، طالبان میں جھڑپیں، 18اہلکار، 25جنگجو ہلاک، 4زخمی

افغانستان سکیورٹی فورسز، طالبان میں جھڑپیں، 18اہلکار، 25جنگجو ہلاک، 4زخمی

  



 کابل (آن لائن)افغان طالبان کے تازہ حملوں میں سکیورٹی فورسز کے18 اہلکار مارے گئے ہیں۔ جنگجوؤں نے وسطی کجران ضلعے میں متعدد چیک پوسٹوں پر ہفتے اور اتوار کی رات حملے کیے۔ حملوں میں چار افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ صوبائی گورنر کے نائب محمد علی عروز غنی نے بتایا ان منظم حملوں میں لگ بھگ دو سو جنگجو ملوث تھے۔ جوابی کارروائی میں طالبان کے پچیس ارکان کو بھی ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے لیکن آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ حکام نے بتایا ہے کہ ایک چیک پوسٹ پر طالبان نے قبضہ کر لیا ہے اور اگر متاثرہ ضلعے کی طرف سکیورٹی دستوں کی اضافی نفری روانہ نہ کی گئی، تو پورے ضلعے کے ہاتھ سے نکلنے کا خطرہ ہے۔

افغانستان

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر