بی آر ٹی پشاور، چمکنی تا امن چوک 16سٹیشنوں پر 90فیصد کام مکمل
پشاور (آن لائن)بی آر ٹی پشاور میں چمکنی سے امن چوک تک 16سٹیشنوں پر 90فیصد کام مکمل ہو گیا ہے جبکہ ریچ تھری پر سولہ بس سٹیشنوں پر دسمبر کے آخر میں کام مکمل ہو جائے گا ریچ تھری میں 14بس سٹیشنوں پر 85فیصد کام مکمل ہو گیا ہے اور ان سٹیشنوں پر کام آئندہ سال پہلے ہفتے میں مکمل ہو جائیگا۔ 50فیصد تین روٹس کی بسوں پر کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ بی آر ٹی پشاور کے 27کلو میٹر روٹس اور 32سٹاپوں پر سیکورٹی کے لئے لگائے جانے والے کلوز سرکٹ کیمروں کو سیکورٹی کے حوالے سے مثالی قراردیدیا گیا ہے سیف سٹی اتھارٹی پنجاب، حساس اداروں اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی ٹیموں نے بی آ ر ٹی روٹس پر لگائے جانے والے کلوز سرکٹ خفیہ کیمروں کی کارکردگی کا جائزہ لے لیا ہے بی آر ٹی 27کلو میٹر روٹ پر حادثات سے بچنے کے لئے جی ٹی روڈ، یوینورسٹی روڈ، صدر روڈ، پر اضافی غیر متعلقہ راستوں کو بند کرنا شروع کردیا گیا ہے جبکہ سگنل سسٹم کی تنصیب ریچ ون میں مکمل کر لی گئی ہیں اس حوالے سے پراجیکٹ کے ترجمان کے مطابق کام 24گھنٹے جاری ہے جس کیلئے جدید مشینری استعمال کی جا رہی ہے ترجمان کے مطابق کام کرنے والی کمپنی مقبول اینڈ سنز کیلسنز اور سی آر 21جی نامی کمپنیاں اس وقت تمام امور بین الاقوامی معیار کے مطابق سرانجام دے رہی ہیں ترجمان نے بتایا کہ پراجیکٹ کے دورانیہ میں اضافہ مختلف مقامات پر پراجیکٹ کو توسیع دینے کی وجہ سے کیاگیا ہے جبکہ ٹریفک کی روانہ کو بھی جاری رکھا گیا ہے‘ ترجمان نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ کسی قسم کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا اور صوبائی حکومت کی جانب سے کیاگیا بین الاقوامی طرز کا سفری منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا جس کیلئے منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔
بی آر ٹی پشاور