پاکستان ٹور کیلئے سری لنکا کا مضبوط 16رکنی سکواڈ منتخب:دیموتھ کرونارتنے کپتان

پاکستان ٹور کیلئے سری لنکا کا مضبوط 16رکنی سکواڈ منتخب:دیموتھ کرونارتنے ...

  



کولمبو(یواین پی)کرکٹ سری لنکا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں پاکستان کیخلاف دو ٹیسٹ میچوں کیلئے مضبوط ٹیم کا انتخاب کر کے فہرست وزارت کھیل کو ارسال کردی ہے جس کی جانب سے منظوری کا انتظار ہے۔واضح رہے کہ ممکنہ ٹیم میں وہ تمام کھلاڑی شامل ہیں جنہوں نے پاکستان میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت سے انکار کیا تھا۔کپتان دیموتھ کرونارتنے کی زیر قیادت ٹیم میں اوشادا فرنینڈو،کوسال مینڈس،اینجلو میتھیوز،دنیش چندی مل،دھنن جایا ڈی سلوا،نیروشن ڈکویلا،دلروون پریرا، لسیتھ امبولڈینیا،سرنگا لکمل،وشوا فرنینڈو،کاسون راجیتھا، لہیرو کمارا،لکشن سنداکن، کوسال پریرا اور لہیرو تھریمانے کو شامل کیا گیا ہے جو کراچی اور راولپنڈی میں شیڈول ٹیسٹ میچوں میں شریک ہوں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی