ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ، پاکستانی  عماد کا سفر کوارٹر فائنل میں ختم 

ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ، پاکستانی  عماد کا سفر کوارٹر فائنل میں ختم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور مانیٹرنگ ڈیسک)انگلینڈ کے شہر ٹورکے میں منعقدہ عالمی اسکریبل چیمپئن شپ میں پاکستان کے 13 سالہ کھلاڑی عماد علی نے اپنی کامیابیوں سے دھوم مچا دی۔.انہوں نے دو سابق اور دو ٹاپ رینک کھلاڑیوں کو مات دے کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔انہوں نے 35 میں سے 21 گیمز جیت کر سب کو حیران کردیا تھا لیکن بدقسمتی سے کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ تجربہ کار دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ کے نائجل رچرڈ سے ہوا۔اس مقابلے میں عماد نے پہلا گیم جیت کر سب کو حیران کردیا لیکن بیسٹ آف تھری پر مشتمل گیمز میں باقی دو گیم کیوی کھلاڑی کے نام رہے۔عماد علی عالمی چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں تو نہ پہنچ سکے لیکن عالمی مقابلوں کے میں ایونٹ کے کوارٹر فائنل تک پہنچ کر سب سے کم عمر اور پہلے پاکستانی کھلاڑی کا عزاز حاصل کیا۔عماد علی تین روز قبل ورلڈ جونیئر اسکرایبل چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔