مذہبی عدم رواداری آج پوری دنیا کو در پیش بڑا مسئلہ ہے‘شاہد آفریدی
لاہور(آئی این پی) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی ناپاک جسارت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کردیا۔تفصیلات کے مطابق ناروے میں چند روز قبل اسلام مخالف تنظیم (سیان) کے سربراہ ملعون لارس تھورسن نے قرآن پاک کی شدید بے حرمتی کرتے ہوئے نذر آتش کرنیکی کوشش کی تاہم وہاں موجود مسلمان نوجوان اس بے حرمتی کو برداشت نہ کرسکے اور ایک بہادر نوجوان عمر الیاس نے ملعون لارس تھورسن کو روکنے کیلئے اس پر حملہ کردیا۔دنیا بھر کے مسلمان عمر الیاس کو قرآن کی بے حرمتی روکنے پر سراہ رہے ہیں۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی اس حوالے سے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ”مذہبی عدم رواداری آج پوری دنیا کو در پیش سب سے بڑا مسئلہ ہے، میں ناروے کی حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ اس معاملے پر فوری طور پر قدم اٹھائیں جس نے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے، عدم برداشت پر قابو پانے کے لیے ہمیں متحد ہونا چاہیئے“۔