قائد اعظم فرسٹ الیون ٹرافی کے نویں مرحلے کا آغازآج ہوگا

قائد اعظم فرسٹ الیون ٹرافی کے نویں مرحلے کا آغازآج ہوگا

  



اسلام آباد (اے پی پی) قائد اعظم فرسٹ الیون ٹرافی کے نویں مرحلے کا آغاز (آج) پیر سے ہوگا اور تین میچز مختلف مقامات پر شروع ہوں گے۔ پی سی بی کے زیر اہتمام میگا ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، ٹورنامنٹ کے 25 ویں میچ میں بلوچستان اور ناردرن کی ٹیمیں یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس، کراچی میں مدمقابل ہوں گی، سندھ اور سدرن پنجاب کی ٹیموں کے درمیان میچ نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں شروع ہوگا جبکہ سینٹرل پنجاب اور خیبرپختونخوا کی ٹیمیں قذافی سٹیڈیم، لاہور میں آمنے سامنے ہوں گی۔ سینٹرل پنجاب کی ٹیم 117 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے خیبرپختونخوا دوسرے اور سدرن پنجاب تیسرے نمبر پر ہے۔ پی سی بی کے زیر اہتمام قائد اعظم ٹرافی کے دلچسپ مقابلے ملک بھر میں جاری ہیں، آٹھ راؤنڈ مکمل ہونے کے بعد سینٹرل پنجاب پوائنٹس ٹیبل پر 117 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، سینٹرل پنجاب نے آٹھ میچ کھیل کر تین میں کامیابی حاصل کی جبکہ پانچ میچز ڈرا کھیلے۔ خیبرپختونخوا کی ٹیم 97 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، سدرن پنجاب 91 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، ناردرن 84 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبرپراوربلوچستان چھٹے نمبر پرہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی