آسٹریلیا میں ٹیم نے ناقص کھیل کا مظاہرہ کیا، سابق کرکٹرز

آسٹریلیا میں ٹیم نے ناقص کھیل کا مظاہرہ کیا، سابق کرکٹرز

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کی ٹیم نے ناقص کھیل کا مظاہرہ کیااسی وجہ سے اس کو شکست ہوئی سابق کرکٹرز نے قومی ٹیم کی شکست پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ٹیم انڈر پریشر نظر آئی جبکہ اس کو بھرپور اعتماد کے ساتھ میدان میں اترنے کی ضرورت تھی اس حوالے سے سابق کرکٹر محمد وسیم اور راشد لطیف نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم کو سخت محنت کی ضرورت ہے اگر اس نے دوسرا ٹیسٹ میچ اپنے نام کرنا ہے اس میچ میں کپتانی کا فقدان نظر آیا اور اظہر علی بطور کپتان ناکام ہی ثابت ہوئے اب ان کے لئے ایک نیا امتحان ہے اور یقینی طور پر ان پر پریشر بھی ہوگا ٹیسٹ میچ برابر کرنے کے لئے کپتان اور ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو نئے جوش و جذبہ سے میدان میں اترنا ہوگا اور ایسی حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت ہے جس سے ٹیم کو فائدہ ہو عبدالرزاق،محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم پریشر میں نہیں کھیل سکتی اور اسی وجہ سے اس کو شکست ہوئی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ اس ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد اب ٹیم کس طرح سے میدان میں اترتی ہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے جو پاکستان کی ٹیم کے لئے بہت اہمیت کاحامل ہے پاکستان کی ٹیم کو اپنی پرفارمنس میں بہتری لانے کی ضرورت ہے ٹی ٹونٹی کے بعد اب ٹیسٹ سیریز میں ناقص کھیل درست نہیں ہے اور اس حوالے سے ٹیم مینجمنٹ کو بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے امید ہے کہ اس حوالے سے اب نئی حکمت عملی تیار کرکے ٹیم کو میدان میں اتارا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی