قائد اعظم سیکنڈ الیون ٹرافی کا فائنل کل کراچی میں شروع ہوگا

قائد اعظم سیکنڈ الیون ٹرافی کا فائنل کل کراچی میں شروع ہوگا

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)قائد اعظم سیکنڈ الیون ٹرافی کا فیصلہ کن معرکہ سدرن پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مابین ہوگا، چار روزہ میچ (کل) منگل سے کراچی میں شروع ہو رہا ہے۔ خیبرپختونخوا نے دس راؤنڈ میچز میں چار فتوحات کے ساتھ 37 پوائنٹس حاصل کرکے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کی، سدرن پنجاب دس میں سے دو میچ جیت کر 31 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی، اس طرح دو ٹاپ ٹیموں نے ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، فیصلہ کن معرکہ میں خیبرپختونخوا کی ٹیم مہران ابراہیم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ سدرن پنجاب کی کپتانی کے فرائض نوید یاسین انجام دیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی