ویسٹرن واریئرز نے سکلز ٹو شائن ویمنز انڈر 18ٹی 20ٹورنامنٹ جیت لیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں ویسٹرن واریئرز نے ناردرن رینیگیڈز کو 8 وکٹوں سے بآسانی شکست دے کر سکلز ٹوشائن ویمنز انڈر 18 ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔ پہلے کھیلتے ہوئے ناردرن رینیگیڈز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز ہی بناسکی۔ بائیں ہاتھ کی اسپنر نازش رفیق نے 3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جواب میں ویسٹرن وارئیرز نے مطلوبہ ہدف 14.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ عائشہ نسیم ناقابل شکست 34 اور صائمہ ملک ناٹ آؤٹ 26 رنز بناکر ٹاپ اسکوررز رہیں۔فائنل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پرنازش رفیق اور عائشہ نسیم کو مشترکہ طور پر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کی حقدار ٹھہرایا گیا۔ ایونٹ میں 150 رنز اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ 2وکٹیں حاصل کرنے پر ناردرن رینیگیڈز کی آئمہ سلیم کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا انعام دیا گیا۔ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 3 لاکھ اور رنرزاپ ٹیم کو ڈیڑھ لاکھ روپے کی انعامی رقم دی گئی۔پی سی بی نے بیرسٹر سلمان نصیر کو چیف آپریٹنگ آفیسر کی اضافی زمہ داریاں دے دیں سلمان نصیر پی سی بی کے قائم مقام سی او او مقرر کردیئے گئے۔سلمان نصیر پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیگل ڈیپارٹمنٹ میں بطور سینئر جنرل منیجر ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔سبحان احمد کے مستعفی ہونے پر چیف آپریٹنگ آفیسر کا عہدہ خالی ہوا تھا۔