ویمن آسٹریلین فٹبال لیگ چیمپئن شپ،اسلام آباد ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری

ویمن آسٹریلین فٹبال لیگ چیمپئن شپ،اسلام آباد ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری

  



اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد آسٹریلین فٹ بال لیگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام نیشنل خواتین آسٹریلین فٹ بال لیگ چمپئن شپ کی تیاری کیلئے اسلام آباد ٹیم کا تربیتی کیمپ الیون کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں اتوار کو بھی جاری رہا۔ اسلام آباد آسٹریلین فٹ بال لیگ ایسوسی ایشن کے صدر اسد خان کے مطابق تربیتی کیمپ میں اسلام آباد کی بہترین 40 سے زائدخواتین کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں اور ان کھلاڑیوں کوچز عرفان بھٹی، شفقت نیازی اور عرفان خان تربیت دے رہے ہیں، ٹیم کی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان 27 نومبر کو کیا جائے گا۔ منتخب ٹیم 29 نومبر سے گوجرانوالہ میں کھیلی جانے والی نیشنل خواتین آسٹریلین فٹ بال لیگ چمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی