بابر اعظم نے برسبین ٹیسٹ کی سنچری کو اپنے کیرئیر کی بہترین اننگز قرار دیدیا 

 بابر اعظم نے برسبین ٹیسٹ کی سنچری کو اپنے کیرئیر کی بہترین اننگز قرار ...

  



 برسبین(این این آئی)قومی ٹیم کے بلے باز بابر اعظم نے برسبین ٹیسٹ کی سنچری کو اپنے کیرئیر کی بہترین اننگز قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ پہلی اننگز میں جلد آؤٹ ہونے کا افسوس تھا، میں نے کریز پر جاتے ہی شاٹس کھیلنے شروع کر دیئے جو مجھے فوراً نہیں کھیلنے چاہیے تھے،ویرات کوہلی کا تجربہ زیادہ ہے، جب میں تجربہ کار ہو جاؤں گا تو میرا مقابلہ بڑے کھلاڑیوں کے ساتھ کیا جا سکتا ہے،اس وقت میں مقابلہ اور موازنہ سوچ کر اپنے اوپر اضافی دباؤ نہیں لیتا۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بابر اعظم نے کہاکہ آسٹریلیا میں رنز کرنا بہت مشکل ہوتا ہے کیونکہ آسٹریلوی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر بہت اچھا کھیلتی ہے، اس لیے میں یہاں بنائی جانے والی سنچری کو اپنے کیرئیر کی بہترین اننگز کہہ سکتا ہوں۔دوسری اننگز میں 104رنز بنانے والے قومی کرکٹر بابر اعظم نے کہا کہ پہلی اننگز میں جلد آؤٹ ہونے کا افسوس تھا، میں نے کریز پر جاتے ہی وہ شاٹس کھیلنے شروع کر دیئے جو مجھے فوراً نہیں کھیلنے چاہیے تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی