ماسکو باہمی احترام کی بنیادپر واشنگٹن کے ساتھ تعمیری مذاکرات کیلئے تیارہے،سرگئی لاروف

ماسکو باہمی احترام کی بنیادپر واشنگٹن کے ساتھ تعمیری مذاکرات کیلئے ...

  



ماسکو(آئی این پی/شِنہوا)روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ ماسکو باہمی احترام کی بنیادپر واشنگٹن کے ساتھ تعمیری مذاکرات کرنے کیلئے تیارہے،روسی وزیر خارجہ نے روس میں تعینات ہونے والے نئے امریکی سفیر جان جے سولیوین کے ساتھ جی ٹوئنٹی وزرائے خارجہ کے اجلاس کی سائڈ لائن پر ملاقات میں کہا کہ ایک دوسرے مفادات کے احترام کی بنیاد پر واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں،امریکی سفیر کے ساتھ جی ٹوئنٹی گروپ کے عالمی سطح پر کردار کے بارے میں بات کی،اور اس گروپ کیلئے روس کی حمایت کے عزم کا اظہار کیا۔

ہم نے باہمی تعلقات کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بھی گفتوشنید کی۔

مزید : عالمی منظر