نیدر لینڈ کی ملکہ میکسیما 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئیں

نیدر لینڈ کی ملکہ میکسیما 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئیں
نیدر لینڈ کی ملکہ میکسیما 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئیں

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیدرلینڈ کی ملکہ میکسما تین روزہ دورے پر 6 رکنی وفد کے ہمراہ پرواز ٹی کے 711 پر پاکستان پہنچ گئیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملکہ میکسما اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے کے طور پر پاکستان کا دورہ کررہی ہیں۔

اپنے دورے کے دوران ملکہ صدرپاکستان عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سمیت سرکاری اور نجی شعبوں کے شراکت داروں سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔ذرائع کے مطابق سٹیٹ بنک کے اس اقدام کا مقصد چھوٹے قرضوں پر شرح منافع کم کرنا اور رقوم کی ڈیجیٹل منتقلی کو فروغ د ینا ہے تاکہ عوام کو فائدہ پہنچانے سمیت مالیاتی شعبے میں سب کو شامل کیا جاسکے۔ملکہ میکسما مائیکرو پیمنٹ گیٹ وے اسٹیٹ بینک کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد