اخبار کا کام سیکھنے آئی لڑکی قتل
لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کے مرکزی حصے میں واقع ایک رہائشی علاقے قلعہ گجر سنگھ میں اخبار کا کام سیکھنے کیلئے آنے والی 25 سالہ لڑکی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا ہے، پولیس کے مطابق اس واقعہ میں مبینہ طورپر لؑڑکی کا سابق شوہر ملوث ہے جس سے ایک ماہ قبل علیحدگی ہوچکی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے اور ثبوت و شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق لڑکی کی شناخت عروج کے نام سے ہوئی اور اس کے اہلخانہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ عروج مقامی اخبار کے دفتر میں کام سیکھنے آئی تھی ۔
پولیس حکام کے مطابق عروج اقبال نے سات ماہ قبل دلاور نامی شخص سے پسند کی شادی تھی جس سے ایک ماہ قبل علیحدگی ہوچکی ہے ۔ پولیس حکام کے مطابق مقتولہ کا سابق شوہر کیساتھ جھگڑا چل رہا تھا، ملزم کے دو گھر ہیں، ایک گھر ڈیفنس میں اور دوسرا گوجرانوالہ میں ہے ، مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔