علیم خان کی نجی ہاﺅسنگ سوسائٹی پر تجاوزات کیس،سی ڈی اے ڈائریکٹر کی عدم پیشی کے باعث سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے علیم خان کی نجی ہاﺅسنگ سوسائٹی پر تجاوزات کیس کی سماعت سی ڈی اے کے ڈائریکٹر کی عدم پیشی کے باعث کچھ دیر کیلئے ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماعلیم خان کی نجی ہاوَسنگ سوسائٹی پرتجاوزات کے الزام پرسماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کیس پر سماعت کی،سی ڈی اے کے ڈائریکٹرلینڈعدالت میں پیش نہ ہوئے۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ سی ڈی اے کے ڈائریکٹر لینڈ کہاں ہیں؟سی ڈی اےڈائریکٹرلینڈکیوں عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عدالت نے حکم دیا کہ فوری طور پر سی ڈی اے ڈائریکٹرلینڈ سے رابطہ کر کے عدالت کو بتایا جائے،عدالت نے سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی کردی۔