پرویز مشرف کی خصوصی عدالت کافیصلہ محفوظ کرنے کیخلاف درخواست پرسماعت،عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے کل دلائل طلب کرلئے

پرویز مشرف کی خصوصی عدالت کافیصلہ محفوظ کرنے کیخلاف درخواست پرسماعت،عدالت ...
پرویز مشرف کی خصوصی عدالت کافیصلہ محفوظ کرنے کیخلاف درخواست پرسماعت،عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے کل دلائل طلب کرلئے

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پرویز مشرف کی خصوصی عدالت کافیصلہ محفوظ کرنے کیخلاف درخواست پر کل دلائل طلب کرلئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں پرویز مشرف کی خصوصی عدالت کافیصلہ محفوظ کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر اکبر نقوی نے کیس کی سماعت کی،پرویز مشرف نے خصوسی عدالت میں اپنے خلاف غداری کے مقدمے میں فیصلہ محفوظ کئے جانے کو چیلنج کیا ہے،درخواست میں وفاق،وزارت قانون،ایف آئی اے اوررجسٹرار خصوصی عدالت کو فریق بنایا گیا ہے،جسٹس مظاہر علی اکبر نے کہا کہ لاہو رہائیکورٹ کو اس مقدمے میں سماعت کا اختیار کیسے ہے؟کیا درخواست گزار کو سپریم کورٹ سے رجوع نہیں کرنا چاہئے؟لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کے وکیل کو کل دلائل کیلئے طلب کرلیا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور