موبائل فون کمپنیوں کے لائسنسزکی تجدید کا معاملہ،ہائیکورٹ کا نجی موبائل کمپنی کو آدھی لائسنس فیس جمع کرانے کا حکم

موبائل فون کمپنیوں کے لائسنسزکی تجدید کا معاملہ،ہائیکورٹ کا نجی موبائل ...
موبائل فون کمپنیوں کے لائسنسزکی تجدید کا معاملہ،ہائیکورٹ کا نجی موبائل کمپنی کو آدھی لائسنس فیس جمع کرانے کا حکم

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے موبائل فون کمپنیوں کے لائسنسز کی تجدیدکے معاملے پر نجی موبائل کمپنی کو آدھی لائسنس فیس جمع کرانے کا حکم دیدیااور حکم امتناع آئندہ سماعت تک برقرار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں موبائل فون کمپنیوں کے لائسنسز کی تجدیدمعاملے کی سماعت ہوئی،کمپنی کے وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ چین سے فنڈپاکستان آنے ہیں ،لائسنس کی مد میں پیسے جمع کرنے سے انکاری نہیں ہیں ،سرکاری وکیل نے کہاکہ 42 ارب روپے ان کے اکاﺅنٹ میں موجود ہیں ،230 ملین میں سے 120 ملین لائسنس کی مد میں جمع کروائے ہیں ۔

عدالت نے آدھی لائسنس فیس جمع کرانے کا حکم دیدیا،عدالت نے حکم دیا ہے کہ نجی موبائل کمپنی 50 فیصد واجب الادارقم لائسنس فیس جمع کرائے، عدالت نے حکم امتناع آئندہ سماعت تک برقرارکردیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد