لاہور ہائیکورٹ ،ن لیگ ،پی پی ،جے یو آئی اورپختونخوامیب پارٹی کو نااہل قرار دینے کیلئے درخواست دائر

لاہور ہائیکورٹ ،ن لیگ ،پی پی ،جے یو آئی اورپختونخوامیب پارٹی کو نااہل قرار ...
لاہور ہائیکورٹ ،ن لیگ ،پی پی ،جے یو آئی اورپختونخوامیب پارٹی کو نااہل قرار دینے کیلئے درخواست دائر

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں ن لیگ ،پی پی ،جے یو آئی اورپختونخوامیپ پارٹی کو نااہل قرار دینے کیلئے درخواست دائرکر دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ عام انتخابات میں 50 ارب سے زائد خرچ آتا ہے،یہ سیاسی جماعتیں موجودہ الیکشن قبول نہیں کر رہیں ،وکیل درخواست گزار نے کہاکہ عوام کو بے وقوف بنا کر دھرنے دیئے جارہے ہیں ،عدالت سے استدعاکی گئی ہے کہ ن لیگ ،پی پی ،جے یو آئی اور پختونخوامیپ پارٹی کو نااہل قراردیاجائے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور