ہمیں کیا ملاابھی نہیں بتاسکتے،کچھ نہ کچھ ہونے والاہے،مفتی کفایت اللہ

ہمیں کیا ملاابھی نہیں بتاسکتے،کچھ نہ کچھ ہونے والاہے،مفتی کفایت اللہ
ہمیں کیا ملاابھی نہیں بتاسکتے،کچھ نہ کچھ ہونے والاہے،مفتی کفایت اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علما ئے اسلام ف کے رہنما مفتی کفایت اللہ کہتے ہیں کہ وزیراعظم کی میانوالی کی تقریر سے لگتا ہے کچھ ہوگیا ہے۔آپ کو پردہ بھی دیکھنا ہے اور پردے کے پیچھے بھی دیکھنا ہوگا۔نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہامیانوالی میں کی گئی عمران خان کی تقریر سے محسوس ہوتا ہے کہ کچھ نہ کچھ ہوا ہے۔انہوں نے کہاساری کڑیاں ملائیں تو واضح ہوگا کہ کچھ نہ کچھ ہونے والا ہے۔کفایت اللہ نے کہا حالات دیکھیں تو حکومت پر بوکھلاہٹ طاری ہے۔
ایک سوال کے جواب میں مفتی کفایت اللہ نے کہاوہ وقت سے پہلے کچھ نہیں بتاسکتے ، انہیں کیا ملا یہ ان کے پاس امانت ہے،ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی ناکامیوں کو تسلیم کرے،انہوں نے بلاول کی نقل اتارنے پربھی وزیراعظم پر تنقیدکی۔

مزید :

قومی -