سپریم کورٹ،منشیات سمگلنگ میں سزاکیخلاف ایک ملزم کی درخواست منظور ،دوسرے کی مسترد

سپریم کورٹ،منشیات سمگلنگ میں سزاکیخلاف ایک ملزم کی درخواست منظور ،دوسرے کی ...
سپریم کورٹ،منشیات سمگلنگ میں سزاکیخلاف ایک ملزم کی درخواست منظور ،دوسرے کی مسترد

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے منشیات سمگلنگ کے مقدمات میں ایک ملزم کی سزا کیخلاف درخواست منظور کرلی جبکہ دوسرے کی مستردکردی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں منشیات سمگلنگ کے مقدمے میںملزم جاوید کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی،ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ نے ملزم کو 7 سال 6 ماہ قیدکی سزاءسنائی تھی،سرکاری وکیل نے کہا کہ ملزم جاوید سے پولیس نے کارروائی کرکے 5 کلو چرس برآمد کی،ملزم نے چرس گاڑی کی پٹرول ٹینکی میں چھپارکھی تھی،عدالت نے کہا کہ برآمدہونے والی منشیات کی فرانزک رپورٹ درست ثابت نہیں ہوئی ،لیبارٹری ٹیسٹ میں ثابت نہیں ہو سکا کہ کون سی منشیات برآمد ہوئی ، سپریم کورٹ نے فرانزک رپورٹ درست نہ ہونے پر ملزم کوبری کردیا۔

دوسرے کیس میں سرکاری وکیل نے کہا کہ پولیس نے کارروائی کرکے نذیر گل سے 7 کلو چرس برآمد کی،ٹرائل کورٹ اورہائیکورٹ نے مجرم نذیرگل کو 10 سال 6 ماہ کی قید سزاسنائی، سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کافیصلہ برقراررکھتے ہوئے سزابرقراررکھی ،عدالت نے منشیات سمگل کرنے والے مجرم نذیر گل کی سزا کیخلاف اپیل مستردکردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد