اسلام آبادایئر پورٹ پر جعلی دستاویزات پر اٹلی جانے والی غیر ملکی خاتون کو گرفتار

اسلام آبادایئر پورٹ پر جعلی دستاویزات پر اٹلی جانے والی غیر ملکی خاتون کو ...
اسلام آبادایئر پورٹ پر جعلی دستاویزات پر اٹلی جانے والی غیر ملکی خاتون کو گرفتار

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادانٹرنیشنل ایئر پورٹ پر جعلی دستاویزات پر اٹلی جانے والی غیر ملکی خاتون کو گرفتار کرلیاگیا۔

میڈیا رپورتس کے مطابق اسلام آبادانٹرنیشنل ایئرپورٹ پرایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر اٹلی جانے والی غیر ملکی خاتون کو حراست میں لے لیا،افغانی خاتون فتاسا ماران پرواز کیو آر 633سے براستہ دوحہ اٹلی جارہی تھی،ایف آئی اے حکام نے خاتون کو انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کردیا جہاں اس سے تفتیش جاری ہے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد