جعلی اکاﺅنٹس کیس، نیب راولپنڈی نے آصف زرداری کیخلاف ریفرنس دائر کردیا

جعلی اکاﺅنٹس کیس، نیب راولپنڈی نے آصف زرداری کیخلاف ریفرنس دائر کردیا
جعلی اکاﺅنٹس کیس، نیب راولپنڈی نے آصف زرداری کیخلاف ریفرنس دائر کردیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب )راولپنڈی نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کیخلاف کرپشن ریفرنس دائر کردیا، ریفرنس میں اومنی گروپ اورزرداری گروپ کی کمپنیاں شامل ہیں،جعلی اکاوَنٹس کیس ریفرنس میں فریال تالپورکو بھی نامزدکیا گیا ہے ۔

نیب کے مطابق ریفرنس میں آصف زرداری اورفریال تالپورپرسمٹ بینک میں خوردبردکاالزام ہے،ملزمان پرمختلف کمپنیوں کوغیرقانونی طورپرفنڈز جاری کرنے کا الزام ہے،نیب کاکہنا ہے کہ ملزمان پر 2150 ملین روپے کی رقم غیرقانونی طورپرمنتقل کرنے کاالزام ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد