بھارت کی ایک اور سازش بے نقاب، اب حساس معلومات کیسے چوری کرنے کی کوشش کرتے پکڑا گیا؟ خبردار کردیا گیا

بھارت کی ایک اور سازش بے نقاب، اب حساس معلومات کیسے چوری کرنے کی کوشش کرتے ...
بھارت کی ایک اور سازش بے نقاب، اب حساس معلومات کیسے چوری کرنے کی کوشش کرتے پکڑا گیا؟ خبردار کردیا گیا

  



اسلام آباد (ویب ڈیسک) بھارت کی ایک اور سازش بے نقاب، انٹرنیٹ کے ذریعہ حساس معلومات حاصل کرنے کی کوشش، حکومت پاکستان نے تمام اداروں کو محتاط طریقہ کار اپنانے کی ایڈوائزری جاری کردی۔

دنیا نیوز کے مطابق بھارتی سائبر گروپ اے پی ٹی گروپ فرام انڈیا ای میلز کے ذریعے دفاعی سرکاری ملازمین تک رسائی کی کوشش کر رہا ہے۔گروپ ای میلز میں لنک کے ذریعے فائل ڈائون لوڈ کرنے کا کہتا ہے۔ فائل ڈائون لوڈ کرنے سے بیک گرائونڈ فولڈر کے ذریعہ ڈیٹا چوری ہو کر ہیکر تک پہنچ جاتا ہے۔

حکومتی ایڈاوئزری میں اداروں کو سافٹ وئیر رسٹرکشن پالیسیاں مرتب کرنے اور ای میل سوشل میڈیا اکائونٹس کی دہری تصدیق کا طریقہ کار اپنانے اور انٹرنیٹ بینکاری کا نظام بھی فول پروف بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد