عدالت نے سینما گھروں سے تفریحی ٹیکس وصول کرنے کی اجازت دے دی

عدالت نے سینما گھروں سے تفریحی ٹیکس وصول کرنے کی اجازت دے دی
عدالت نے سینما گھروں سے تفریحی ٹیکس وصول کرنے کی اجازت دے دی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان)عدالت عالیہ نے سینماگھروں سے تفریحی ٹیکس وصول کرنے کی اجازت دے دی۔لاہور ہائیکورٹ میں سنیما گھروں سے تفریحی ٹیکس وصول نہ کرنے خلا ف درخواست پرسماعت ہوئی جس میں جواب داخل نہ کروانے پر عدالت نے ایکسائز افسرپر برہمی کااظہارکیا۔

اس موقع پر استدعا کی گئی کہ عدالت سنیما گھروں سے قانون کے مطابق تفریحی ٹیکس وصول کرنے کا حکم دے جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ محکمہ پابند ہے کہ وہ یکم جنوری 2017 سے سنیما گھروں سے تفریحی ٹیکس وصول کرے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور