وزیراعظم عمران خان نے کلین اینڈگرین پاکستان پروگرام کاافتتاح کردیا

وزیراعظم عمران خان نے کلین اینڈگرین پاکستان پروگرام کاافتتاح کردیا
وزیراعظم عمران خان نے کلین اینڈگرین پاکستان پروگرام کاافتتاح کردیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کلین اینڈگرین پاکستان پروگرام کاافتتاح کردیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاآلودگی ایک خاموش قاتل ہے۔35 سال پہلے لاہوربڑاصاف شہرتھا پھیپھڑوں کی بیماریاں بڑھتی جارہی ہیں، ہم سمجھتے کہ دہلی آلودہ ترین شہر ہے۔لیکن آج لاہور میں سانس لینا محال ہے۔لاہور میں آلودگی بڑھنے سے بزرگوں اور بچوں کو سانس کی بیماریاںہونے لگی ہیں۔ماضی میں نلکوں اور نہروں سے پانی پی لیا جاتا تھا لیکن اب ایسا ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا لاہور میں سے ستر فیصد درخت کاٹ دیئے گئے۔ماحولیاتی آلودگی سے لوگ بیمار ہونے لگے ہیں۔

انہوں نے کہابرطانیہ اور دیگرممالک میں صفائی کے بڑے بڑے منصوبوںپر عمل کر کے آلودگی پر قابو پایا گیا۔

بہت جلد پنجاب اور سندھ میں تاریخ کا نیا بلدیاتی نظام لارہے ہیں،سندھ کو بھی مشورہ دیں گے وہ عمل کرے۔انہوں نے کہانیا پاکستان زمین پر بعد میں ذہنوں میں پہلے بنے گا۔

انہوں نے کہااسکولوں کے بچے ساتھ نہ دیتے تو شوکت خانم نہ بنتا اور اب انہیں بچوں کی مدد سے ملک کو سرسبز بنائیں گے۔ہم پاکستان کی قدر کریں گے تو یہ سونا اگلیں گے۔ملک بھرمیں موجود تمام سرکاری اراضی پر پودے لگائے جائیں گے۔

مزید : قومی