شادی پر نقدی دی جائے یا تحفہ؟پاکستانیوں نے اپنی خواہش بتادی

شادی پر نقدی دی جائے یا تحفہ؟پاکستانیوں نے اپنی خواہش بتادی
شادی پر نقدی دی جائے یا تحفہ؟پاکستانیوں نے اپنی خواہش بتادی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)شادی کے موقع پردلہا دلہن کونقدی دینی چاہئے یاتحفہ؟ایک سروے میں پاکستانیوں نے اپنی خواہش بتادی۔ گیلانی ریسرچ فاونڈیشن کی جانب سے کئے گئے اس دلچسپ سروے میں 73 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ شادیوں پر نقدی ہی دینی چاہئے۔

سروے رپورٹ کے مطابق پاکستان کے چاروں صوبوں میں مقیم خواتین و حضرات سے سوال کیاگیاتھا کہ ان کے مطابق شادی کی تقریب میں شرکت کے دوران نقدی یا تحائف میں سے یا کیا دیاجانا چاہئے جس پر تہتر فیصد لوگوں نے کہا کیش ہی دیا جانا چاہئے۔چوبیس فیصد نے رائے دی کہ کسی چیز کی شکل میں تحفہ دیا جانا چاہئے جبکہ صرف تین فیصد نے سوال کا جواب نہیں دیاہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس