بیرون ملک سے موبائل فون لانے پر ٹیکس لیکن اس کے نفاذ کے بعد موبائل کی درآمدات میں کیا فرق پڑا؟ دعویٰ ایسا کہ یقین کرنا مشکل

بیرون ملک سے موبائل فون لانے پر ٹیکس لیکن اس کے نفاذ کے بعد موبائل کی درآمدات ...
بیرون ملک سے موبائل فون لانے پر ٹیکس لیکن اس کے نفاذ کے بعد موبائل کی درآمدات میں کیا فرق پڑا؟ دعویٰ ایسا کہ یقین کرنا مشکل

  



اسلام آباد (اے پی پی) ملک میں موبائل فون کی درآمدات میں رواں مالی سال کے ابتدائی چار مہینوں کے دوران 48.88 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر تک موبائل فون کی درآمدات پر 387.705 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 48.88 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کے ابتدائی چار مہینوں میں موبائل فون کی درآمدات پر پاکستان نے 260.413 ملین ڈالر زرمبادلہ صرف کیا تھا۔ اکتوبر 2019ءمیں موبائل فون کی درآمدات میں اضافہ کی شرح 93.91 فیصد ریکارڈ کی گئی، ماہ کے دوران موبائل فون کی درآمدات پر118.654ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد