" ہمیں کشمیر کے اندر جا کر یہ کام کرنا چاہیے ، میں نے وزیراعظم کو مشورہ دیا لیکن اگر وہ نہ گئے تو شیخ رشید۔۔۔ "وزیرریلوے نے اعلان کردیا

" ہمیں کشمیر کے اندر جا کر یہ کام کرنا چاہیے ، میں نے وزیراعظم کو مشورہ دیا ...

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پہلے ہی کہاتھا کہ نواز شریف باہر جا رہا ہے،نئے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ صاحب ہوں گے،انہوں نے کہا کہ میں نے وزیراعظم سے کہاہے کہ ہمیں کشمیر میں جا کر اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کرنی چاہئے ،کشمیر کے مسئلے پر ہم کوتاہی برت رہے ہیں ہمارے میڈیا نے بھی کشمیر کوپس پشت ڈال دیا ہے ،اگر وزیراعظم نہ گئے تو شیخ رشید کشمیرکے دورے پر جا رہا ہے ۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ بھارت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچاسکتا انڈیا پاکستان کی سرحدوں کو نہیں چھیڑ سکتا ورنہ وہ نیست و نابود ہو جائے گاجب بھی انڈیا نقصان پہنچائے گاوہ پاکستان کے اندر سے پہنچائے گا،انہوں نے کہا کہ دوردور تک الیکشن نہیں دیکھ رہا،بھٹو نے کہاتھا کہ الیکشن ملک کی بنیادیں ہلا دیتے ہیں،شیخ رشید نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں تمام پارٹیوں کا احتساب ہونا چاہیے، تحریک انصاف سرخرو اور 2پارٹیاں پھنس جائیں گی۔

شیخ رشیدنے کہا کہ چیئرمین نیب نے اچھی بات کی کہ احتساب سب کاہوناچاہیے،نیب خزانہ بھرنے جارہا ہے،آصف زرداری کے خلاف5کیسز میں پلی بارگین ہوچکی ہے، احتساب سب کا ہونا چاہئے عمران خان پاکستان کا صاف شفاف وزیراعظم ہے ،حکومت میں کوئی شخص کرپٹ ہے تو اس کو دوگنا سزاہونی چاہئے ،عمران خان جلد مہنگائی پر قابو پالیں گے،انہوں نے کہا کہ پہلے ہی کہاتھا کہ ڈاکٹر عدنان مسلسل آگاہ کررہے تھے کہ پلیٹیں کم اور زیادہ ہو رہی ہیں ،ڈاکٹر عدنان جب واپس آئے تو اس سے تفتیش کی جائے ا،نہوں نے کہاکہ مریم نواز لاہور میں رہیں گی ۔

انہوں نے کہاکہ فضل الرحمان تو استعفیٰ لینے آئے تھے لیکن خالی ہاتھ گئے،سیاستدان یہی کہتا ہے کہ اس کی جیبیں بھری ہوئی ہیں ،مولانا فضل الرحمان پھر پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی طرف آرہے ہیں ،جمہوریت سے بہت سارے لوگوں کے پیٹ میں درد آرہا ہے۔وزیر ریلوے نے کہاکہ امریکا کو اصل درد ہے کہ چین پاکستان کی ترقی میں کردارکیوں ادا کررہا ہے جب امریکاکو پاکستان کی ضرورت ہوتو آجاتا ہے جب امریکا کا مطلب نکلتا ہے تو چھوڑ دیتا ہے ،وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ او آئی سی کی میٹنگ بلائی جائے چودھری پرویز الٰہی اس سسٹم کا حصہ ہیں وزیراعظم نے ان کو فون کیا،عمران خان نے ”این آر او نہیں دیا،انہوں نے کہاکہ ریلوے میں موجود تمام مافیا کا رواں سال خاتمہ کردیاجائے گا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور