پشاورہائیکورٹ،گلالئی اسماعیل کے والد مشروط ضمانت منظور، اٹارنی جنرل کا نمائندہ پیش نہ ہونے پر جرمانہ عائد

پشاورہائیکورٹ،گلالئی اسماعیل کے والد مشروط ضمانت منظور، اٹارنی جنرل کا ...
پشاورہائیکورٹ،گلالئی اسماعیل کے والد مشروط ضمانت منظور، اٹارنی جنرل کا نمائندہ پیش نہ ہونے پر جرمانہ عائد

  



پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے گلالئی اسماعیل کے والد کی درخواست ضمانت مشروط طور پر منظورکرلی اور پروفیسر اسماعیل کو مستقبل میں بیانات دینے میں احتیاط برتنے کی ہدایت کردی،عدالت نے اٹارنی جنرل کا نمائندہ پیش نہ ہونے پر جرمانہ عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں پاکستان سے فرار ہونے والی گلالئی اسماعیل کے والد کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی،اٹارنی جنرل کا کوئی نمائندہ پیش نہ ہوا جس پر عدالت نے سخت برہمی کااظہار کیا اوراٹارنی جنرل کا نمائندہ پیش نہ ہونے پر جرمانہ عائد کردیاجسٹس قیصر رشید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اٹارنی جنرل آفس مقدمات میں دلچسپی نہیں لیتا۔عدالت نے پروفیسر اسماعیل کی مشروط ضمانت منظورکرتے ہوئے انہیں مستقبل میں بیانات دینے میں احتیاط برتنے کی ہدایت کردی۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور