العزیزیہ ریفرنس،نیب کی ناصر جنجوعہ کو عدالتی گواہ بنانے اور جج ارشد ملک ویڈیو کو بطور شہادت پیش کرنے کی مخالفت

العزیزیہ ریفرنس،نیب کی ناصر جنجوعہ کو عدالتی گواہ بنانے اور جج ارشد ملک ...
العزیزیہ ریفرنس،نیب کی ناصر جنجوعہ کو عدالتی گواہ بنانے اور جج ارشد ملک ویڈیو کو بطور شہادت پیش کرنے کی مخالفت

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ العزیزیہ ریفرنس میںنوازشریف کی درخواست پرنیب نے جواب جمع کرادیا،نیب نے ناصر جنجوعہ کو عدالتی گواہ بنانے اور جج ارشد ملک ویڈیو کو بطور شہادت پیش کرنے کی مخالفت کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی،جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی پر مشتمل بنچ نے سماعت کی،نیب نے نوازشریف کی ناصرجنجوعہ کوعدالتی گواہ بنانے کی درخواست کی مخالفت کردی،نیب نے جج ارشد ملک ویڈیوکوبطورشہادت پیش کرنے کی بھی مخالفت کر دی،نیب نے کہا کہ ارشدملک کی ویڈیوقانون شہادت کے معیارپرپورانہیں اترتی،جج ارشدملک کی ویڈیو شواہدنہیں،نوازشریف کی درخواست پرنیب نے جواب جمع کرادیا، نیب نے 5 افرادکوگواہ بنانے کی مخالفت کردی ۔

نیب کی جانب سے جواب میں کہاگیا ہے کہ پانچوں افرادکااس کیس سے کوئی تعلق نہیں،اضافی شواہدپیش کرنے کی کوئی نظیرنہیں،نیب نے کہا کہ فرانزک ماہرین کامعاملے سے کوئی تعلق نہیں بنتا،ناصربٹ اس کیس میں فریق ہی نہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد