نوازشریف نے پارٹی اکاونٹس منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کئے،فرخ حبیب

نوازشریف نے پارٹی اکاونٹس منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کئے،فرخ حبیب
نوازشریف نے پارٹی اکاونٹس منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کئے،فرخ حبیب

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پارلیمانی سیکرٹری فرخ حبیب نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف نے اپنے پارٹی کے اکاونٹس کو منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کیا۔ان کے بقول نواز شریف نے اپنی ہی پارٹی کو دس کروڑ روپے ڈونیشن دی اور اگلے ہی روزچار کروڑ روپے نکلوالئے۔

مسلم لیگ ن برطانیہ میں کمپنی کے طور پر رجسٹرڈ ہےجو کسی کے ساتھ براہ بھی راست کام کرسکتی ہے ن لیگ کو وہاں سے کتنا پیسہ آیا یہ نہیں بتایاگیا۔انہوں نے واضح کیا کہ مسلم لیگ ن کے اکاونٹس کی جانچ پڑتال کی جائے۔

مسلم لیگ ن کے اکاونٹس میں بہت سی آن لائن منتقلی ہوئی لیکن ن لیگ کے اکاونٹس میں رقم کی منتقلی کے ذرائع کاعلم نہیں ہوا۔انہوں نے کہان لیگ پی پی فنڈنگ سے متعلق پٹیشن دائر کی ہے لیکن سنجیدگی کا یہ عالم ہے کہ ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں دیاگیا۔ہوسکتا ہے ن لیگ کی جانب سے قطری خط جیسے کسی سہارے کے انتظارکی وجہ سے تاخیر کی جارہی ہو۔

فرخ حبیب نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی نے بیرون ملک لابسٹ خریدے ہوئے ہیں۔یوکے میں پیپلز پارٹی کا سربراہ امریکی شہری ہے۔مارک سیگل بے نظیر شہید کیس میں بھی خط لے کر آگئے تھے۔آصف زرداری ذاتی لابی کیلیے پیسے باہر بھیجتے ہیں.مشرف سے این آر او ان ہی لابسٹ نے زرداری کو دلایا. 

انہوں نے کہااگر فارن فنڈنگ کیس پر ن لیگ سچی ہے تو واضح ثبوت کے باوجود ماضی کی حکومت نے پی ٹی آئی کیخلاف کیس کیوں نہیں کیا؟انہوں نے کہا کل پارٹی فنڈنگ کمیٹی سماعت کرے گی۔جس ٹی او آر پر پی ٹی آئی کی جانچ پڑتال ہورہی ہے دیگر پارٹیوں کی بھی ہونی چاہیے.پی ٹی آئی نے چالیس ہزار ڈونرز کا ڈیٹا الیکشن کمیشن کو جمع کرادیا ہے۔انہوں نے کہا عمران خان نے اپنا احتساب کرایا اور تمام شواہد جمع کروائے۔

مزید : قومی