نواز شریف کی لندن میں چہل قدمی کی تصاویروائرل،دراصل یہ تصاویر کب کی ہیں؟ مریم اورنگزیب نے بھی دعویٰ کردیا

نواز شریف کی لندن میں چہل قدمی کی تصاویروائرل،دراصل یہ تصاویر کب کی ہیں؟ ...
نواز شریف کی لندن میں چہل قدمی کی تصاویروائرل،دراصل یہ تصاویر کب کی ہیں؟ مریم اورنگزیب نے بھی دعویٰ کردیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سوشل میڈیا پرسابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن کے مختلف مقامات پر چہل قدمی کی کچھ تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔تصاویر کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہے کہ یہ تصویریں حال ہی میں لی گئی ہیں تاہم مریم اورنگزیب نے اس کی تردید کی ہے جبکہ گوگل نے بھی تصاویر پرانی ہونے کی تصدیق کی ۔

انڈی پینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یہ تصاویر دوہزار پندرہ کی ہیں تاہم گوگل سرچ انجن نے مریم اورنگزیب کے دعویٰ سے اتفاق نہیں کیا اور گوگل امیجز کے مطابق یہ تصاویرجون اور جولائی 2016 کی ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف علاج کی غرض سے آ ج کل لندن میں مقیم ہیں جہاں اطلاعات کے مطابق ان کا روزانہ کی بنیادوں پر چیک اپ اور ٹیسٹ وغیرہ ہورہے ہیں۔سابق وزیراعظم کے بھائی شہبازشریف اور ان کے معالج ڈاکٹر عدنان بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس