عمران خان نے اقتدار سنبھالنے کے دراصل کتنا عرصہ بعد جنرل باجوہ کو مدت ملازمت میں توسیع دینے کا فیصلہ کرلیا تھا؟ تہلکہ خیز انکشاف

عمران خان نے اقتدار سنبھالنے کے دراصل کتنا عرصہ بعد جنرل باجوہ کو مدت ملازمت ...
عمران خان نے اقتدار سنبھالنے کے دراصل کتنا عرصہ بعد جنرل باجوہ کو مدت ملازمت میں توسیع دینے کا فیصلہ کرلیا تھا؟ تہلکہ خیز انکشاف

  



اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع دیدی گئی اور اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری ہوچکا ہے لیکن دراصل عمران خان نے اقتدار سنبھالنے کے کتنا عرصہ بعد ہی آرمی چیف کو توسیع دینے کا فیصلہ کرلیاتھا، اس کا انکشاف خود ہی سینئر صحافی سے ملاقات کے دوران کردیا۔

روزنامہ جنگ میں ارشاد بھٹی نے لکھا کہ وزیراعظم نے سول ملٹری تعلقات خراب ہونے سے متعلق سوال پر بتایا کہ  ’’آئیڈیل تعلقات، ہماری خوش نصیبی، جنرل باجوہ جیسا آرمی چیف ملا، متوازن، جمہوریت پسند، میری زندگی کا بہترین آرمی چیف، یہ نہ ہوتے تو کرتار پور راہداری سے وائٹ ہاؤس، خارجہ پالیسی سے داخلی محاذ تک، ہم اتنا کچھ نہ کر پاتے، میں نے تو وزارتِ عظمیٰ کے پہلے 3 مہینوں میں ہی طے کر لیا تھا کہ انہیں نہیں جانے دینا‘‘۔

عمران خان نے مزید بتایا کہ ’اب مہنگائی، بیروزگاری، گورننس، پرفارمنس میرا فوکس، پاکستان کو سرمایہ کاری کا گڑھ بنانا، ملکی زراعت، انڈسٹری میں انقلابی تبدیلیاں لانا میری خواہش ہے‘۔

مزید : قومی