وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب کی اہم ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب کی اہم ملاقات
وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب کی اہم ملاقات

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی اہم ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات کی ہے جس میں پنجاب کے انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نجی ٹی وی نائنٹی ٹو نیوز کے مطابق وزیراعظم نے عثمان بزدار کو ہدایت کی ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی وزیراعظم عمران خان سے دو دنوں میں یہ دوسری ملاقات ہے۔گزشتہ روز ملاقات میں وزیراعظم نے کل انتظامی اصلاحات پراہم فیصلوں کی ہدایت کی تھی۔

وزیراعظم سے ملاقا ت سے قبل وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن کی اے پی سی مستردسیاستدانوں کی کانفرنس ہے۔سیاسی بےروزگاریادرکھیں پذیرائی عوامی خدمت سے ملتی ہے۔عثمان بزدار نے کہااپوزیشن جماعتوں کے پاس فلاح عامہ کاکوئی ایجنڈانہیں۔ مستردشدہ عناصرکے ہاتھ پہلے کچھ آیاہے نہ آئندہ آئےگا۔

مزید : قومی