العزیزیہ ریفرنس ،نوازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور،سماعت2 ہفتے کیلئے ملتوی

العزیزیہ ریفرنس ،نوازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور،سماعت2 ہفتے ...
العزیزیہ ریفرنس ،نوازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور،سماعت2 ہفتے کیلئے ملتوی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی ،جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ممکن ہے 2 ہفتے بعد ڈویژن بنچ کی تشکیل تبدیل ہوجائے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں العزیزیہ ریفرنس میں سزا کیخلاف نوازشریف کی اپیل پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے ریفرنس کی سماعت کی،عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی،جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آئندہ سماعت پر پہلے متفرق درخواستوں پر فیصلہ کیا جائے گا، جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ خواجہ صاحب کو آنے دیں ان کا جواب بھی دیکھ لیں ،ممکن ہے کہ 2ہفتے بعد ڈویژن بنچ کی تشکیل تبدیل ہو جائے، عدالت نے کیس کی سماعت 2 ہفتے کےلئے ملتوی کر دی ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد