”بابراعظم اس نمبر پر بیٹنگ کریں“ وزیراعظم عمران خان نے مایہ ناز بلے باز کو مشورہ دیدیا

”بابراعظم اس نمبر پر بیٹنگ کریں“ وزیراعظم عمران خان نے مایہ ناز بلے باز کو ...
”بابراعظم اس نمبر پر بیٹنگ کریں“ وزیراعظم عمران خان نے مایہ ناز بلے باز کو مشورہ دیدیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز بابراعظم کو چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرنے کا مشورہ دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ برسبین ٹیسٹ کے دوران وزیراعظم اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پیٹرن چیف نے مجھے پیغام بھیجا کہ میں ان کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار بابراعظم تک پہنچاؤں، وسیم اکرم نے بتایا عمران خان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ بابراعظم شاندار تکنیک رکھنے والے اچھے بیٹسمین ہیں، انہیں نمبر 4 پر بیٹنگ کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ بابراعظم نے برسبین ٹیسٹ میں مضبوط آسٹریلوی باﺅلنگ اٹیک کے سامنے بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے مشکل وقت میں شاندار سنچری بنائی تھی، اس کے باوجود پاکستان ٹیم اننگز اور 5 رنز کی شکست سے نہ بچ پائی، سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 29 نومبر کو ایڈیلیڈ میں شروع ہوگا۔

مزید : کھیل