پاکستان میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں بہت کام ہو رہا ہے،ملکہ میکسیما

پاکستان میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں بہت کام ہو رہا ہے،ملکہ میکسیما
پاکستان میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں بہت کام ہو رہا ہے،ملکہ میکسیما

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیدرلینڈ کی ملکہ میکسیمانے پاکستان میں ترقی کے حوالے سے ہونے والے ایک اہم اجلاس میں شرکت کی ہے۔ پاکستانی عوام کو اقتصادی سہولیات تک رسائی آسان بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ٹیکنالوجی کے فروغ، خواتین کی ترقی اور معاشی آزادی جیسے موضوعات پر بات چیت کی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں بہت کام ہو رہا ہے۔خواتین کی ترقی اورمعاشی آزادی کیلئے کاوشیں کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ نیدرلینڈ کی ملکہ میکسما پاکستان کے تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئی ہیں۔ملکہ میکسما اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی نمائندہ خصوصی برائے اقتصادی ترقی کے طور پر پاکستان کا دورہ کر رہی ہیں۔پاکستان میں وہ عوام کی اقتصادی بحالی اور ترقی پر اپنی آرا پیش کریں گی۔

مزید : قومی