خیبرپختونخواسے سینٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کل ہوگا

خیبرپختونخواسے سینٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کل ہوگا
خیبرپختونخواسے سینٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کل ہوگا

  



پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخواسے سینٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کل ہوگا،پی ٹی آئی کے ذیشان خانزادہ اور اے این پی کے ہدایت اللہ خان مدمقابل ہوں گے،پیپلزپارٹی کے فرزندعلی خان بھی قسمت آزمائی کریںگے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق خیبرپختونخواسے سینٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کل ہوگا،سینٹ الیکشن کیلئے پولنگ خیبرپختونخوااسمبلی میں ہو گی،پی ٹی آئی کے ذیشان خانزادہ اور اے این پی کے ہدایت اللہ خان مدمقابل ہوں گے،پیپلزپارٹی کے فرزندعلی خان بھی قسمت آزمائی کریںگے ،پولنگ صبح 9 سے 4 بجے تک جاری رہے گی ۔واضح رہے کہ سینٹ کی نشست پیپلزپارٹی کے خانزادہ خان کے مستعفی ہونے پر خالی ہوئی تھی ۔

مزید : قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور