بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان صرف ٹی 20 سیریز تک محدود کئے جانے کا خدشہ مگر کیوں؟ پاکستانیوں کیلئے خبر آ گئی

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان صرف ٹی 20 سیریز تک محدود کئے جانے کا خدشہ ...
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان صرف ٹی 20 سیریز تک محدود کئے جانے کا خدشہ مگر کیوں؟ پاکستانیوں کیلئے خبر آ گئی

  



ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان صرف ٹی 20 سیریز تک محدود کئے جانے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بنگال ٹائیگرز کو جنوری میں پاکستان میں تین ٹی 20 اور دو ٹیسٹ میچ کھیلنا ہیں لیکن غیر ملکی کوچنگ سٹاف نے کئی ہفتے پہلے ہی انکار کردیا تھا اور کرکٹرز بھی 21 روز تک پاکستان میں قیام کیلئے تیار نہیں ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیشی بورڈ کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ ٹی 20 میچز کیلئے جانا تو مناسب ہے کیونکہ ایک ہفتے میں دورہ مکمل ہوجائے گا لیکن ٹیسٹ میچ کھیلنے میں مسائل ہوں گے، پی سی بی کو درخواست کریں گے کہ طویل فارمیٹ کے دونوں مقابلوں کو کسی نیوٹرل مقام پر منتقل کردیں۔

مزید : کھیل