”سرفراز احمد کو قیادت سے ہٹانا غلطی تھی“

”سرفراز احمد کو قیادت سے ہٹانا غلطی تھی“
”سرفراز احمد کو قیادت سے ہٹانا غلطی تھی“

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ریلوکٹوں سے کام نہیں چلے گا، پاکستان کو مضبوط اور تگڑے کھلاڑی لانے پڑیں گے، سرفراز احمد کو قیادت سے الگ کرنا غلطی تھی۔

تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہتر کارکردگی اور اچھے نتائج کیلئے محنتی کرکٹرز سامنے لانے کی ضرورت ہے کیونکہ جب تک سخت کھلاڑی نہیں ہوں گے، تب تک کرکٹ میں کام نہیں بنے گا۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانا غلط تھا، سرفراز کو ٹی 20 ٹیم کا کپتان برقرار رکھنا چاہیے تھا تاہم میں سرفراز کو گزشتہ دو برس سے کارکردگی بہتر بنانے کیلئے کہہ رہا تھا لیکن وہ مجھے اپنا مخالف سمجھتا رہا، دوسری جانب ہونہار اسد شفیق کو دلیری سے کھیلنے کی تلقین کی لیکن وہ 70 ٹیسٹ کھیلنے کے باجود اب تک اپنا نام نہیں بنا سکے، دراصل میں نفسیات کی بات کرتا ہوں کسی پر تنقید یا اس کی حوصلہ شکنی نہیں کرتا۔

مزید : کھیل